اھل محلہ کی بر وقت مداخلت پر سات سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش ناکام

لاہور (عثمان چوہدری)رائے ونڈ کے علاقہ میں اھل محلہ کی بر وقت مداخلت پر سات سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش ناکام، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رائےونڈ کے علاقہ میں تبلیغی مرکز پر آئے ہوئے 35سالہ علی نامی شخص نے مبینہ طور پر سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔بچی کے شور مچانے پر اھل محلہ اکٹھے ھو گے اور پر ملزم کو پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم چارسدہ پشاورکا رہائشی ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور (عثمان چوہدری سے)چوہدری ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے تاہم عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے موبائل فون برآمد […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔