اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 21 افراد جاں بحق

صادق آباد: رحیم یار خان کےقریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ امدادی کاموں میں شرکت کیلئے پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر بھی حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق مسافروں کے ورثا کیلئے 15 لاکھ امداد کا اعلان کر دیا۔ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پرانے ٹریک اور سگنل سسٹم حادثات کا باعث بن رہے ہیں، غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے پر وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو وزارت ملنے کے بعد 10 سے زائد حادثات ہوچکے ہیں، شیخ رشید مزید وزیر رہے تو ریلوے کا پشاور میٹرو جیسا حال ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

جمعرات جولائی 11 , 2019
اسلام آباد: اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط