اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا.

رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنمائوں نے میڈیا سے بات کی اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے، آج انتہائی یکجہتی اور محبت سے چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق کیا، تمام جماعتیں میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مان کر ان کی جیت کی کوشش کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں تاہم کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے، مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کے لے ووٹ دے گی۔

پیپلزپارٹی کے نیر بخاری نے  حاصل بزنجو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاصل بزنجو کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے، میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،  حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

جمعرات جولائی 11 , 2019
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط