آسٹریلین ٹیم 2019 کا خاتمہ شکست کے بغیر کرنے میں کامیاب

v

پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے ساتھ آسٹریلین کرکٹ ٹیم دو ہزار انیس کا خاتمہ کسی شکست کے بغیر کرنے میں کامیاب رہی اور کینگرو کپتان آرون فنچ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی حیثیت سے کھیل میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی اہم بات ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم سے دوستانہ انداز سے ہاتھ ملانے کے بعد گزشتہ روز آرون فنچ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جس انداز سے بہترین کرکٹ کھیلی اسے متاثر کن بھی کہا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ان کی ٹیم میں بہتری سب سے اہم بات ہے کیونکہ اسپنر ایشٹن اگر نے سری لنکا اور پھر پاکستان کیخلاف جس عمدگی سے بالنگ کی وہ ایک غیر معمولی بات تھی اور وہ ایڈم زمپا کے ساتھ مل کر حیران کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے اسپن بالنگ کھیلنے والے معیاری بیٹسمینوں کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

کینگرو کپتان کے مطابق فاسٹ بالرز نے بھی پاور پلے میں غیر معمولی کھیل پیش کیا اور سیریز میں مچل سٹارک جبکہ آخری میچ میں شان ایبٹ اس حوالے سے نمایاں رہے جبکہ دونوں حالیہ سیریز میں ٹاپ تین بیٹسمین کامیابی کے ساتھ رنز کے حصول میں کامیاب رہے جس کے سبب انہیں آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بہترین آغاز مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس آسٹریلین ٹیم کا مزید کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جس نے دو ہزار انیس کا ناقابل شکست انداز سے خاتمہ کر کے ورلڈ کپ کیلئے خود کو فیورٹ بنا لیا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارتی سپریم کورٹ اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی: پاکستان

اتوار نومبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پاکستان نے بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  بھارتی سپریم کورٹ اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔