آسٹریلیا میں ایک شخص کا باحجاب حاملہ مسلم خاتون پر بہیمانہ تشدد

سڈنی: آسٹریلیا میں اسلام فوبیا میں مبتلا ایک جنونی شخص نے حاملہ مسلم خاتون پر حملہ کردیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر زمین پر گرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے ایک ریسٹورینٹ میں تین باحجاب خواتین بیٹھی ہوئی تھیں اور آپس میں گفتگو کرہی تھیں کہ اچانک ایک شخص ان کی ٹیبل پر آکر زور سے قہقہہ لگا کر حجاب اور مسلمانوں پر تنقید کرتا ہے۔

مذکورہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کے باوجود تینوں خواتین مطمئن رہتی ہیں لیکن اچانک وہ شخص ان میں سے ایک خاتون کو زدوکوب کرتا ہے، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردیتا ہے۔ حاملہ خاتون درد سے کراہتے ہوئے زمین پر گر جاتی ہیں۔

اس دوران وہاں موجود دو مرد خواتین کی مدد کو آجاتے ہیں اور حملہ آور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کردیتے ہیں۔ پولیس نے حملے کو اسلامو فوبک قرار دیتے ہوئے 43 سالہ ملزم کیخلاف جسمانی تشدد اور نفرت آمیز رویے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

زخمی خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدئی طبی امداد کے بعد 33 ہفتے کی حاملہ خاتون کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ آسٹریلیا میں باحجاب مسلم خواتین پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والا شخص بھی آسٹریلوی شہری ہی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کیلئے آیا، وزیراعظم

جمعہ نومبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کیلئےآیا ہوں، ڈاکووں سے ڈیل ملک سے غداری ہو گی، ان کا مقابلہ کرکے دکھاوں گا، اگر یہ مافیا رہ گیا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔ میانوالی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔