اِن ہاؤس تبدیلی آئینی، قانون اور پارلیمنٹ کا حق ہے: شہباز شریف

0

برطانیہ میں موجود قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی آئینی،قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال انہتائی تشویشناک ہے، آٹا اور گندم قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور انکی شارٹیج ہے، گندم کے ذخائر کہاں گئے یا سمگل ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سالہ تاریخ میں آج سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے اور مل بھی نہیں رہا۔ گندم آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر بھی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا میرے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زمانہ میں گندم ریکارڈ پیدا ہوتی تھی بلکہ ہم ایکسپورٹ کرتے تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ایسی صورتحال میں ان ہاوس تبدیلی نہ غیرقانونی ہے اور نہ غیرسیاسی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا میڈیکل ٹریٹمنٹ جاری ہے، اللہ انکو صحت دے، میرے اور بھتجی کیخلاف ریفرنس نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.