اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی اور اگست میں  بھیجی جانے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہی جب کہ جولائی میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھیں، جولائی کے مقابلے میں اگست کی ترسیلات 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس جولائی اگست کے دوران ترسیلات کی مالیت 3 ارب 37 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعظم سری نگر جانے کا اعلان کریں جماعت اسلامی سب سے آگے ہوگی، سراج الحق

ہفتہ ستمبر 14 , 2019
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سری نگر جانے کا اعلان کریں جماعت اسلامی سب سے آگے ہوگی۔ چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم اب حکمرانوں سے تقریریں نہیں عملی اقدام چاہتی ہے، بدترین کرفیو میں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط