انٹر بینک: امریکی ڈالر 34 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

لاہور: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مسلسل اُڑان جاری ہے جس کے بعد روپیہ ایک مرتبہ پھر ہلکان ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 34 پیسے بڑھ گئی۔

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے روپیہ ایک مرتبہ پھر ہلکان ہو گیا ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 34 پیسے بڑھ کر 160 روپے 53 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے مہنگا ہو کر 160روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈٓالر ریٹ میں اضافہ پاکستانی معیشت کی مخدوش صورتحال کے سبب ہو رہا ہے، جب تک پاکستانی معاشی پالیسی کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ برقرار رہے گا۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی 125.78 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

حصص مارکیٹ میں تیزی کے سبب 100 انڈیکس میں 32500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 32735.83 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

تاہم اس دوران مندی کی لہر آئی جسکے بعد انڈیکس 32391.55 پوائنٹس کی سطح پر پہچ گیا، تاہم ایک مرتہب پھر ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 32584.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز شریف اور ان کے خاندان کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات بلاک

منگل جولائی 23 , 2019
لاہور: نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیاہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط