انجلینا جولی کا کورونا وائرس سےمتاثرہ بچوں کی امداد کااعلان

0

پورٹ کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے نو کڈ ہنگری نامی چیریٹی کو ایک ملین ڈالر کی امداد دی تاکہ اسکول بند ہونے کے دوران کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ اس ہفتے تک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ بچے اسکول نہیں جارہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بڑی تعداد جن میں امریکہ میں موجود 22 ملین بچے شامل ہیں، دیکھ بھال اور کھانے پینے کی اشیاء کے لئے اسکولوں پر انحصار کرتے ہیں اور اسکول بند ہونی کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نو کڈ ہنگری نامی چیریٹی کوشش کررہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچوں تک پہنچ کر ان کی مدد کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.