انتظار ختم: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا ٹیزر جاری

ہولی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے، تاہم اب فلم کی ٹیم نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے ٹیزر جاری کردیا۔

ابتدائی طور پر جہاں کافی وقت تک جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کے نام کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا، وہیں اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی، تاہم رواں برس اگست میں فلم کی ٹیم نے جہاں فلم کے نام کا اعلان کیا تھا، وہیں فلم کے ریلیز کی ممکنہ تاریخ بھی بتائی تھی۔

’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں ایک بار پھر برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ ایک مرتبہ پھر جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور فلم کے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں انہیں ایکشن میں اپنا مشن مکمل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

علی زیدی سستے حج کیلئے فیری سروس شروع کرنیکے خواہشمند

پیر دسمبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email سمندری امور کے وفاقی وزير علی زيدی حاجيوں کيلئے فيری سروس شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، کہتے ہیں کہ سمجھ نہيں آتی این او سی کیوں نہیں دیا جارہا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔