امریکی کوششوں کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا حکم

جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے امریکی کوششوں کے باوجود ایران کے تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی پر شام میں تیل بھیجنے کے شبہ میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

عدالت میں فیصلہ سناتے وقت چیف جسٹس انتھنی ڈیوڈلے کا کہنا تھا کہ ‘گریس ون کو مزید قبضے میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا’۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب جبرالٹر کی حکومت نے کہا تھا کہ انہیں ایران کی جانب سے اس بات کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

جبرالٹر کے وزیراعلیٰ فیبین پیکارڈو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران نے یقین دہانی کروائی کہ ‘گریس ون یورپین یونین کی پابندیوں والے ممالک کے لیے نہیں جائے گا، لہٰذا اب اس کی کوئی معقول وجہ نہیں بنتی کہ جہاز کو قبضے میں رکھا جائے’۔

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے اعلان سے قبل امریکا کی جانب سے آخری لمحات میں برطانوی سمندر پار علاقے جبرالٹر سے قانونی طریقے سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس جہاز کو قبضے میں رکھے۔

امریکا کی یہ درخواست جہاز کی قسمت سے متعلق عدالتی فیصلے کو موخر کرسکتی تھی تاہم جج ڈیوڈلے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انہیں امریکا کی جانب سے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔

تاہم امریکا، جبرالٹر کے پانیوں کو چھوڑنے سے قبل ایرانی تیل بردار جہاز کے قبضے کے لیے ایک اور درخواست دائر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ4 جولائی کو جبرالٹر پولیس اور برطانوی اسپیشل فورسز نے 21 لاکھ بیرل ایرانی تیل لے جانے والے جہاز گریس ون کو قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد ایک سفارتی محاذ شروع ہوگیا تھا۔

ایرانی جہاز کو مبینہ طور پر جنگ زدہ ملک شام میں خام تیل لے جانے کے شبہ میں قبضے میں لیا گیا تھا کیونکہ یہ عمل یورپی یونین اور امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔

تاہم اس پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

دوسری جانب تہران نے اپنے جہاز کے قبضے کو ‘پائریسی’ قرار دیا تھا اور مسلسل گریس ون کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ساتھ ہی اس بات پر زور دیا جارہا تھا کہ یہ تیل بردار جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور یہ شام کی طرف نہیں جارہا تھا جبکہ حکام کا ماننا تھا کہ برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشارے پر جہاز کو قبضے میں لیا۔

تاہم جبرالٹر کی عدالت کے فیصلے پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا کی کوششیں ناکام ہوگئیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لندن، برسلز، ٹوکیو و دیگر شہروں میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا گیا

جمعہ اگست 16 , 2019
بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان ، آزاد کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منایا گیا اور کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ لندن میں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط