امریکی دھمکیاں مسترد؛ ایران نے یورینیئم افزودگی کا عمل بحال کر دیا

تہران: ایران نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے زیر زمین فورڈو پلانٹ میں یورینئم کی افزودگی کا عمل بحال کرکے جوہری معاہدے کی ایک اور شق کو عملی طور پر مسترد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے فورڈو پلانٹ کے سینٹری فیوجز میں یورینئم ہیگزا فلورائیڈ گیس بھرنے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ایران میں یورینیئم افزودگی بحال ہوگئی ہے جس پر عالمی جوہری معاہدے کے تحت پابندی عائد کردی گئی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو اس عمل سے باز رہنے کے لیے دھمکی بھی دی تھی۔

ایران نے سینٹری فیوجز میں یورینیئم گیس بھرنے کے عمل کا آغاز کر کے ایک بار پھر عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس سے قبل ایران نے مقررہ حد 3.67 فیصد سے زیادہ یعنی 4.5 فیصد یورینئم افزدہ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

گزشتہ روز ایران نے آئی اے ای اے کی ایک انسپکٹر کی اسناد واپس لینے کا اعلان کیا تھا، اس انسپکٹر کے افزودگی پلانٹ کے دروازے سے نکلنے پر خطرے کا الارم بج گیا تھا جس کا مطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص ممنوعہ مواد ساتھ لے کر جانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ایران نے واضح نہیں کیا کہ یہ انسپکٹر کون سا مواد رکھے ہوئے تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2018ء میں امریکا نے تاریخی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دست بردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم معاہدے کے دیگر فریقین برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے: وزیراعلیٰ جام کمال

ہفتہ نومبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا لائیو سٹاک کے حوالے سے سیمنار سے خطاب بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم معیاری انسانی وسائل میں دوسرے ممالک سے پیچھے ہے۔ ہمیں سکلڈ اور ہنر مند انسانی وسائل کی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔