امریکا میں ایک دن میں دو طیارے زمین بوس، 12 ہلاکتیں

ٹیکساس / جنوبی ڈکوٹا: امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مسافر بردار طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو امریکی ریاستوں ٹیکساس اور جنوبی ڈکوٹا میں الگ الگ ہونے والے طیارے حادثوں میں 2 معروف امریکی تاجروں کے خاندان کے سمیت مجموعی طور پر 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کرحادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح جنوبی ڈکوٹا میں صحت عامہ اور ادویات کے معروف بزنس مین خاندان کے زیر استعمال طیارہ پلاٹس پی سی-12 بھی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود خاندان کے 9 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 7 سے 81 سال کے درمیان ہے۔

طیاروں حادثوں کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ امریکا میں نجی چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول کی بات ہیں۔ کئی نجی طیارے اپنی میعاد بھی پوری کر چکے ہیں لیکن اب بھی شہریوں کے استعمال میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

2 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بلاس پور میں 2 اوباشوں نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا کر فرار ہوگئے بھارتی میڈیا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔