امریکامیں شدید برفانی طوفان، 7 افراد ہلاک، نظام زندگی مفلوج

 امريکا ميں شديد سردی اور برفانی طوفان نے 7 افراد کی جان لے لی، تھینکس گیونگ ڈے مناکر گھروں کو جانیوالے ہزاروں افراد ایئر پورٹس اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکا کی 30 رياستوں ميں اتوار کو برفانی طوفان کی پيش گوئی کی گئی تھی، پنسلوینیا، نیویارک، نیوجرسی، بوسٹن کنیکٹیکٹ اور نيو جرسی سمیت کئی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کچھ مقامات پر ڈیڑھ فٹ (20 انچ) تک برف پڑ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید ترین برفانی طوفان کے باعث کئی شہروں میں پروازیں معطل ہیں، تھینکس گیونگ ڈے منانے کیلئے نکلنے والے ہزاروں افراد ایئرپورٹس اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں اپنے گھروں کو پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق برفانی طوفان کا زور آج رات تک ٹوٹنے کا امکان ہے، تاہم ساڑھے 12 کروڑ افراد طوفان کی زد میں ہیں، ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ درجنوں منسوخ ہوچکی ہیں۔

امریکا میں شدید سردی، برفباری، بارش اور طوفان کے باعث پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری ہے، کئی ریاستوں میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آرمی ایکٹ میں ترمیم سے قبل نیا وزیراعظم آئے گا، بلاول بھٹو زرداری

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق آئینی ترمیم سے قبل نیا وزیراعظم آئے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔