الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے خلاف درج فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔

مذکورہ حکم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست دیے جانے کے بعد سامنے آیا. جس میں ای سی پی سے استدعا کی گئی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل کیس کا فیصلہ کردیا جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس گزشتہ 5 سال سے زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے لیے کیس کی روزانہ سماعت کی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل اس کا فیصلہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں جب سیکریٹری الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ اپوزیشن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے اور اس پر کیس کی روزانہ سماعت کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔

اس ضمن میں ایک اور ای سی پی عہدیدار کا کہنا تھا مذکورہ حکم چیف الیکشن کمشنر اور رکن خیبرپختونخوا نے جاری کیا جبکہ رکنِ پنجاب موجود نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 26 نومبر 2019 کو مقرر تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وکلا کو بھی نوٹس دیے جاچکے ہیں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے خلاف بھی فارن فنڈنگ کیس دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشرق وسطیٰ، ايشيا ميں امریکا کےکھربوں ڈالر جنگوں کی نذر

جمعرات نومبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email امريکا نے 19 سال کے دوران مشرق وسطیٰ اور ايشيا ميں 6 اعشاريہ 4 کھرب ڈالر جنگوں کی نذر کر دیئے۔ واٹسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کی تحقيقياتی رپورٹ ميں انکشاف کیا گیا کہ سال 2001 سے اب تک افغانستان، […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔