اقوام متحدہ کو باتوں سے آگے بڑھ کرمقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا، پاکستان

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے لیے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے جیسا ہے دونوں ہی متنازع علاقے ہیں، دونوں میں لوگوں کو محصور کردیا گیا ہے۔ دونوں علاقے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں، مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مقبوضہ وادی سے آنے والی رپورٹس وہاں پر جاری بدترین تشدد دکھاتی ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ وادی میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا سمیت بین الاقوامی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہے، کشمیریوں کی حالت زار پر بین الاقوامی تنظیمیں بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو باتوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت کے خاتمے کیلئے دھرنا، فضل الرحمان نے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا

پیر ستمبر 9 , 2019
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن دھرنے کے لئے سیاسی رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ […]
حکومت کے خاتمے کیلئے دھرنا، فضل الرحمان نے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا- Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط