اقوام متحدہ کامالی بحران،تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہیں،سیکرٹری جنرل

نیویارک(مشرق نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر رکن ممالک کو مالی بحران سے خبردار کردیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی نے کہا اقوام متحدہ کے رکن ممالک اگر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرتے تو ادارے کے پاس آئندہ ماہ ملازمین کو تنخواہیں دینے کی بھی رقم نہیں ہوگی،انتونیو گوتر یس نے اقوام متحدہ کی بجٹ کمیٹی کو بتایاکہ اگر وہ جنوری سے اخراجات میں کمی پر کام نہیں کرتے تو گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماو¿ں کے اجلاس کےلئے بھی مالی وسائل نہیں ہوتے ،یو این جنرل سیکرٹر ی نے کہا رواں ماہ ہم دہائی کے کم ترین خسار ے پر پہنچ جائیں گے اور آئندہ ماہ نومبر میں تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے مالی وسائل کی کمی کا خطرہ ہے لہٰذا ہمارے کام اور اصلاحات کو بھی خطرہ ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ سب سے بڑا معاون ہے جو 2019 کے 3.3 بلین ڈالر سے زائد کے ریگولر بجٹ کےلئے 22 فیصد دینے کا ذمہ دار ہے ، واشنگٹن پر سابق ریگولر بجٹ کے 381 ملین ڈالر اور 2019 کے ریگولر بجٹ کے 674 ملین ڈالر واجب الادا ہیں،اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے ادارے کے 129 رکن ممالک سال 2019 کےلئے اپنے بقایا جات ادا کرچکے ہیں جو 2 بلین ڈالر کے قریب لگ بھگ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فضل الرحمن کاآزادی مارچ کاجعلی ہدایت نامہ جاری کرنےوالوں کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ) جے یوآئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے پرسائبر کرائم سے رجوع کرلیا، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرسائبر کرائم سے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔