افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، درآمدی کنٹینرز کی سو فیصد اسکیننگ کی منظوری

0

اسلام آباد: وزیراعظم نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنیوالے درآمدی اشیاسے بھرے کنٹینرزکی 100فیصداسکینگ کے منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں مذکورہ منصوبے کو 3 مراحل میں مکمل کرنیکافیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں وزارت تجارت،وزارت خزانہ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شامل ہیں ۔ایف بی آر بطور لیڈ ادارہ فرائض سرانجام دے گا۔

دستاویز کے مطابق منصوبے کے تحت تمام بندرگاہوں،طورخم،چمنبارڈر سمیت تمام کراسنگ پوائنٹس و کسٹمز کلیئرنگ اسٹیشنز پر خصوصی سکینرز نصب کیے جائیںگے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انٹیگریشن کی جائے گی جبکہ منصوبے کے پہلے فیز کے تحت اپریل2020 تک ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پورٹ(ایس اے پی ٹی)،طور خم اور چمن بارڈر پر واقع کراسنگ پوائنٹس پر 3 aسکینرز نصب کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں جون 2020 تحت کراچی پورٹ ٹرمینل،طورخم ،چمن اور گوادر پورٹ پر 8مزید اسکینرز لگائے جائیں گے۔ ان میں سے 4 اسکینرز پورٹ ٹرمینل کراچی پر نصب کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.