افغان فضائیہ نے شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا، بچوں سمیت 9 شہری چل بسے

0

کابل: (ویب ڈیسک) افغان فضائیہ نے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں غلطی سے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا جس میں بچوں، خواتین سمیت 9 شہری چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فضائیہ کی شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں شہری آبادی نشانے پر آگئی، صوبے لوگر میں فضائی کارروائی کے دوران 6 بچوں اور خواتین سمیت 9 شہری جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس فضائیہ حملے میں 3 خواتین سمیت 6 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ کابل کے جنوب میں واقع ہے۔

لوگر اسمبلی کے رکن حسیب ستکزئی کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران 6 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کی طرف سے یہ حملہ غلطی سے کیا گیا تاہم حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شروع میں بتایا گیا کہ وہاں دہشتگرد موجود تھے، بڑی تعداد میں دہشتگرد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں تاہم مقامی لوگ کے مطابق وہاں کوئی دہشتگرد نہیں تھے، ہلاک ہونے والے مقامی شہری ہیں جن کا تعلق کوچی خاندان سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.