اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن کیلیےخطرہ بن سکتے ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ناورے میں مسجد پر حملے کی ناکام کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے ناروے میں حملہ آور کو دبوچا اور قیمتی جانیں بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد رفیق نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور ایک اور کرائسٹ چرچ واقعہ ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم محمد رفیق کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ جس وقت حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا اس وقت لوگ عید کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے، ایک پاکستانی کی نے ہمت سے حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قوم آج یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

بدھ اگست 14 , 2019
اسلام آباد (آن لائن) آج اہلِ پاکستان یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے ، شایان شان طریقے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست کا […]
قوم آج یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے Mashriq Newspaper for lateset updates.

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط