اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے پورے کشمیر کو جیل بنا کر رکھ دیاہے، نریندر مودی اپنے اقدمات واپس نہیں کرےگا، اگر واپس کیے تو اس کی سیاست ختم ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں مختلف مرحلے ہوتےہیں، جن میں مختلف کام کرنے ہونے ہوتےہیں، پاکستان میں لوگ بھارتی اقدامات کےخلاف باہر نکل رہے ہیں اور پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں سکھ بھی بھارت کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہیں، من موہن سنگھ دنیا کے ماہر معیشت میں سے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، بھارت کی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے، نریندر مودی اقلیتوں پر ظلم کرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتاہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھارت میں بھی اکیلا ہوچکاہے، مودی تو اپنے ملک کے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک رہے ہیں، بھارت کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نیتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست مسترد

پیر ستمبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پشاور ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔