احسان مانی سری لنکن کرکٹر ز کا شاندار استقبال کرنے کو تیار

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستانی شائقین کو غیر ملکی سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا انتظار ختم ہو جائے گا جبکہ کرکٹ سری لنکا نے پاکستان میں انٹر نیشنل مقابلوں کی بحالی کیلئے پی سی بی کے اقدامات کی بھرپور حمایت کی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ میچوں کے انعقاد سے شائقین غیر ملکی کھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور ازسرنو مرتب کردہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو بھی مدد ملے گی۔ احسان مانی کے مطابق پی سی بی سری لنکن ٹیم کے پاکستانی سرزمین پر استقبال کیلئے تیار ہے اور مہمان کھلاڑیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ سری لنکا کے سربراہ شامی سلوا نے کہا کہ دونوں بورڈز کے باہمی تعلقات اور دوستی کی طویل تاریخ ہے اور دورہ پاکستان سے متعلق فیصلے سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سری لنکا پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ہماری نظریں کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز پر مرکوز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

باکسر عامر خان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان

اتوار اگست 25 , 2019
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر اور سرحد پر جاری بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط