آصف غفور نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو آئینہ دکھادیا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو پروپیگنڈا ویب سیریز پروڈیوس کرنے پر آئینہ دکھادیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ذاتی حیثیت میں شاہ رخ خان کو حقیقت بیان کرتے ہوئے کرارا جواب دیا۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی پروڈیوس کردہ نئی ویب سیریز ‘بارڈ آف بلڈ’ کا ٹریلر جاری کیا تھا۔

بھارتی اداکار کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ’نیٹ فلیکس‘ کی ویب سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ بنائی گئی ہے جو بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس سیریز میں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار عمران ہاشمی نے کیا ہے۔

اسی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ‘شاہ رخ خان بالی وڈ سنڈروم میں رہیں، حقیقت کیلئے را کے جاسوس کلبھوشن یادیو، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کی صورتحال دیکھیں’۔

میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ ‘آپ اس کے بجائے ہندوتوا اور فسطائیت سے متاثر آر ایس ایس اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے خلاف بات کرکے امن اور انسانیت کو فروغ دے سکتے تھے’۔

شاہ رخ خان نے ویب سیریز کا ٹریلر اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

بالی وڈ اداکار خود بھی اس ویب سیریز کی تشہیر میں مصروف ہیں اور سیریز کے مرکزی کردار عمران ہاشمی کے ساتھ اس کی تشہیر کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام کو حقائق نہیں بتا رہے، مولانا فضل الرحمان

اتوار اگست 25 , 2019
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت معذرت خواہانہ رویہ ترک کرے اور عوام سے اصل حقائق چھپانے کے بجائے صحیح صورتحال بتائے۔ مولانا فضل الرحمان کی  زیرصدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط