زرداری نے کمرے سے اے سی اتروادیا،چوہدری منظور

لاہور (مشرق نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ جب عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر نواز شریف کا اے سی اتار دوں گا تو آصف زرداری نے خود جیل سپرانٹنڈنٹ کو بلاکر اپنے کمرے سے اے سی اتروادیا۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظورنے کہا کہ شبر زیدی لوگوں کوٹیکس چوری کرنے کے طریقے بتاتے تھے اور اب وہ جن کو ٹیکس بچانے سے طریقے بتاتے تھے ، ان کو بچا کر ان سے ٹیکس لے لیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گرمی کے چار سخت مہینے جیل میں نکالے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ جب وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر کہا کہ پاکستان جاکر نواز شریف کا اے سی اتروا دوں گا تو آصف زرداری نے جیل سپرانٹنڈنٹ کو بلا کر کہا کہ یہاں سے اے سی کو اتاریں اور گرمی میں چار ماہ پنکھے کے نیچے گزار دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلاول کی سیاست ”ابو کوسہولتیں دلواﺅ “پر ہے،مراد سعید

پیر اکتوبر 28 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (مشرق نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حادثاتی چیئر مین ”ابوبچاﺅ “مہم چلارہے ہیں، سندھ کارڈ کھیلنے سے نہ بلاول کے بڑوں کو کوئی فائدہ پہنچا اور نہ ان کے لئے کوئی خوشخبری ہے ،حادثاتی چیئر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔