آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 ہلاک اور درجنوں زخمی

نیو ساﺅتھ ویلز: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی زد میں آکر میں 150 مکانات خاکستر ہوگئے شدید آگ سے جھلس کر 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کاموں میں محکمہ فائر بریگیڈ کی 1500 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ اس دوران ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

فائر سروس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جل کر راکھ کا ڈھیر بن جانے والے گھروں کے ملبے میں لاشیں ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فواد چوہدری کی نااہلی کے خلا ف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اتوار نومبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کے خلا ف درخواست سماعت کیلیے مقررکردی ہے، نااہلی کیس کی درخواست پرسماعت پیرکو مقررکی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کے خلا ف درخواست سماعت […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔