آسٹریلیا کا پاکستان کےخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3،3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے، جس کے لیے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بننے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، آسٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔نیشنل سیلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ ان دونوں سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ خود کو پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھَیلے گی جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو سڈنی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

منگل اکتوبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر،گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر فواد چودھری اور الیکشن کمیشن سمیت وزارت قانون کو نوٹسز جاری کیے تھے،فواد […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔