آزادی مارچ،مولانا کے رابطے جاری،بلاول اور شہباز سے ملاقات طے

0

اسلام آباد(بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن کی مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے پاگئی ،باوثوق ذرائع کے مطابق فضل الرحمن اور بلاول بھٹو میںملاقات 20 اکتوبر کو ہوگی، ملاقات میں آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائےگاجبکہ فضل الرحمن 18اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن 18 اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ،پریس کانفرنس 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں شام ساڑھے سات بجے ہوگی اور آزادی مارچ و جلسے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائےگا،مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائےگا، سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی،مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع نے کہالاہور میں ہونے والی ملاقات میں فضل الرحمن شہباز شریف کو آزادی مارچ کے حوالے سے اقدامات پر اعتماد میں لیں گے،دونوں رہنما پیپلز پارٹی (پی پی پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) و دیگر جماعتوں سے ہونے والی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے فضل الرحمن اور شہباز شریف حکومت کی طرف سے آزادی مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کے مقابلے پر بھی بات چیت کریں گے ،ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے مطالبات کے حوالے سے بھی دونوں رہنماو¿ں میں بات چیت ہوگی،آزادی مارچ کے انتظامی امور کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی بات چیت کا امکان ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.