آئی ایم ایف کا پاکستان سے التوا کا شکار

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے قانونی طریقہ کار کے ذریعے اداروں کو مضبوط بنا کر اور ان میں اسٹرکچرل (ساختی) اصلاحات لا کر اپنے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں۔ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی اور وسطی ایشیا، جہاد ازعور کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بہتر مالی اور اقتصادی صورتحال کے لیے حکومت کو صوبائی اور وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ایک اہم ترین راستہ بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات لانا ہے جس کی بدولت پاکستانی معیشت کے کمزوری سے متعلق دیرینہ مسائل حل کر کے اسے مسابقتی سطح پر لایا جاسکتا ہے۔دیگر اداروں کے لیے قانونی ڈھانچہ فراہم کر کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پوگرام کی حمایت سے پاکستان میں اصلاحاتی ایجنڈا موجود ہے جو ملک میں میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے، گزشتہ کچھ سالوں سے ملک کو جن عدم توازن کا سامنا ہے اسے دور کرنے، معیشت کو مزید مسابقتی بنانے اور اس کی ساتھ کو بہتر بنانے کا صحیح نسخہ ہے۔جہاد ازعور نے کہا کہا آئی ایم ایف مشن اپنے پہلے جائزے کے لیے رواں ماہ کے اختتام میں پاکستان جائے گا، اب تک جو پیش رفت حاصل ہوئی ہے وہ درست سمت میں ہے۔تاہم ابھی سے مکمل جائزہ فراہم کرنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں مشن کے وہاں جانے کا اور حقیقی بنیادوں پر محنت سے کام کرنے کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کچھ ماہ گزر گئے ہیں، پروگرام کی شروعات سے اب تک تقریباً 3 ماہ اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیزیں درست سمت میں گامزن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی مارچ، اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی تیار

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویڑن میں آزادی مارچ میں شرکت کے لیے عوام کو متحرک کرنے کے مںصوبے کو حتمی شکل دے دی۔جماعتوں نے فیصلہ کیا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔