آئندہ کسی کرپٹ پولیس افسر یا اہلکار کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی،پنجاب حکومت

لاہور (کاشف سندھو سے) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی کرپٹ پولیس افسر یا اہلکار کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی، جن پولیس افسروں اور اہلکاروں پر کرپشن کے الزامات ہوں گے انہیں مستقل طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب عارف نواز خان اور ڈی جی آئی بی نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کو کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد یہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے 20 روز کے اندر اندر کرپشن میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی۔ کرپٹ پولیس اہلکاروں کو آئندہ کسی بھی قسم کی فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ کرپشن کے مرتکب پولیس اہلکاروں کا تبادلہ مستقل طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو ٹریفک، پٹرولنگ، سپیشل برانچ اور پولیس دفاتر میں تعینات کرپٹ اہلکاروں کی بھی لسٹیں مرتب کرے گی۔ پنجاب کانسٹیبلری کی چار بٹالینز سے اہلکاروں کا تبادلہ کر کے ان کو مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ کرپٹ اہلکار پنجاب کانسٹیبلری کی چار بٹالینز میں ریٹائرمنٹ تک تعینات رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام تبادلے جلد از جلد فائنل کر کے رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نادرا نے دیہی علاقوں میں قائم 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (مشرق نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دیہی علاقوں میں قائم 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدے کے مطابق نادرا ڈاکخانوں میں شناختی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔